19 فروری ، 2013
نئی دہلی… برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے بھارتی تاجروں کو ایک دن میں ویزا دینے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے یہ اعلان بھارت کے دورے کے دوران بھارتی تاجروں سے خطاب کے موقع پر کیا۔ برطانوی وزیراعظم تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں ان کے دورے کا مقصد بھارت کو اسلحے کی خریداری کے لئے تیار کر نا ہے۔