Time 10 اکتوبر ، 2024
دنیا

آسٹریلیا کی سرکاری ائیرلائن میں دوران پرواز فحش فلم چل گئی

آسٹریلیا کی سرکاری ائیرلائن میں دوران پرواز فحش فلم چل گئی
اس غیر مناسب واقعے کا ذکر ریڈٹ پر فلائٹ میں موجودمسافر کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

آسٹریلیا کی سرکاری ائیر لائن قنطاس ائیر میں ایک گھنٹے تک چلنے والی فحش فلم سے جہاز میں موجود فیملیز مشکل میں آگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سڈنی سے ٹوکیو جانے والی قنطاس ائیر لائن کے مسافروں کو اس وقت ایک عجیب وغریب صورتحال کا سامنا رہا جب دوران پرواز اسکرین پر فحش فلم چل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر مناسب واقعے کا ذکر ریڈٹ پر فلائٹ میں موجودمسافر کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔

ریڈٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں  ایک صارف نے بتایا کہ ’ وہ قنطاس ائیر کی فلائٹ میں سڈنی سے ٹوکیو جارہے تھے جس دوران پرواز  میں فحش فلم اسکرین پر چل گئی، مسافروں کے پاس فلم کو تبدیل کرنے کا اختیار نہیں تھا  اس لیے تکنیکی عملے کو فلم تبدیل کرنے میں ایک گھنٹے کا وقت لگا لہٰذا بچوں  کے ساتھ بیٹھے مسافروں کو  فلائٹ میں آنکھیں بند کرنا پڑیں‘ ۔

 غیر مناسب واقعے پر قنطاس ائیرلائن کا مؤقف

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے پر قنطاس ائیر لائن کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

ائیر لائن کے ایک ترجمان نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز کی اسکرین پر چلائی گئی فحش فلم فوری تبدیل نہیں کی جاسکی بعد ازاں اسے فیملی فرینڈلی مووی میں تبدیل کردیا گیا۔

ائیر لائن ترجمان کے مطابق  دوران پرواز چلائی جانے والی فلم کسی صورت موزوں نہیں تھی اور ہم اس عمل کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

مزید خبریں :