پاکستان
29 فروری ، 2012

پاکستانی کمیونٹی رہنما جان حامد کی اہلخانہ کے ہمراہ صدر اوباما سے ملاقات

پاکستانی کمیونٹی رہنما جان حامد کی اہلخانہ کے ہمراہ صدر اوباما سے ملاقات

ڈیلس … راجہ زاہد اختر خانزادہ … ڈیلس کے ممتاز تاجر، پاکستانی کمیونٹی کے رہنما اور فن ایشیاء کے مالک جان حامد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گذشتہ روز امریکہ کے صدر براک اوباما سے واشنگٹن میں ملاقات کی، اس ملاقات کا اہتمام اوباما فار امریکہ کی جانب سے کیا گیا تھا، ملاقات تقریباً 25منٹ جاری رہی جس میں موجودہ امریکی انتخابات سے متعلق امور زیربحث آئے۔ اس موقع پر جان حامد نے صدر اوباماکی توجہ پاکستان کی جمہوری حکومت کی جانب مبذول کراتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کی پاکستان میں جمہوریت کے استحکام سے متعلق کیا پالیسی ہے، اس پر صدر اوباما نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جمہوریت کے استحکام اور فروغ کیلئے ہماری پالیسی واضح ہے، ہم دنیا بھر میں جمہوریتوں کے استحکام اور فروغ کیلئے آئندہ بھی کام کرتے رہیں گے اور ان کی مدد کرتے رہیں گے۔صدر اوباما نے دوپہر کا کھانا جان فیملی کے ہمراہ تناول کیا۔ اس موقع پر جان حامد کی اہلیہ لبنیٰ حامد ان کے بچے سارا حامد، سبرینہ حامد، دانیال حامد اور شان حامدبھی موجود تھے۔ جان حامد نے صدر اوباما کو ڈیلس آنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات کے بعد ڈیلس کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں :