Time 04 نومبر ، 2024
پاکستان

عمرکوٹ ڈسٹرکٹ اسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو وائرل

عمرکوٹ ڈسٹرکٹ اسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض کو سائیکل کے پمپ سے آکسیجن دی جارہی ہے۔

تاہم ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال نے ویڈیو کو جھوٹ اور بدنیتی قرار دے دیا ۔ 

ڈپٹی کمشنرکو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرل ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں سینٹرل آکسیجن سسٹم نصب ہے۔ 

ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے  نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی تھی۔

مزید خبریں :