Time 09 نومبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کیلئے اکیلا ہی کافی ہوں: گورنر کے پی فیصل کریم

پی ٹی آئی کیلئے اکیلا ہی کافی ہوں: گورنر کے پی فیصل کریم
خیبر پختونخوا میں 12 کالجز بند ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کا صرف جلسوں اور دھرنوں پر فوکس ہے: گورنر کے پی/ فائل فوٹو

لاہور: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے لیے وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 12 کالجز بند ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کا صرف جلسوں اور دھرنوں پر فوکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی کے اختیارات کی واپسی کے علاوہ بھی عشق کے امتحان ہیں۔

فیصل کریم کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے لیے میں ایک ہی کافی ہوں۔

مزید خبریں :