کھیل
29 فروری ، 2012

دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

نیپئر…دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ مک لین پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو میچ جیتنے کیلئے 231 رنز کا ہدف دیا جو پروٹیز نے 38.2 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ہاشم آملہ 92 اور ڈومینی 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس سے قبل کیوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.3 اوورز میں 230 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی، کپتان مک کلم نے 85 اور گپتل نے 58 رنز بنائے۔ مورکیل نے پانچ اور ٹسوبے نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔سیریز کا آخری میچ 3 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :