20 نومبر ، 2024
اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے لیے موسمیاتی تغیر میں بڑا چیلنج سیلاب نہیں قحط سالی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں جین میریٹ نے کہا کہ قحط سالی سے پاکستان میں فصلیں 50 فیصد تک کم ہوسکتی ہیں۔
دوسری جانب وزیر مملکت خارجہ جنوبی ایشیا ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی استحکام کے بغیرکوئی ہدف حاصل نہیں ہوگا، پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تغیرپر108 ملین پاؤنڈزکی شراکت داری کررہے ہیں۔
ادھر وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تغیرپر استعدادکار میں اضافہ اہم ہے تاکہ ہم فنانسنگ حاصل کرسکیں۔