Time 20 نومبر ، 2024
کاروبار

ملک میں آج ڈالر کی قیمت کیا رہی؟

ملک میں آج ڈالر کی قیمت کیا رہی؟
فوٹو: فائل

کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے  اختتام پر ڈالر 278 روپے 4 پیسے  پر بند ہوا۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آج انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔