Time 22 نومبر ، 2024
دنیا

امریکی عدالت نے سرچ انجن سے گوگل کی اجارہ داری کے خاتمے کیلئے تجاویز طلب کرلیں

امریکی عدالت نے سرچ انجن سے گوگل کی اجارہ داری کے خاتمے کیلئے تجاویز طلب کرلیں
فوٹو: فائل

امریکی وزارتِ انصاف اور بعض ریاستوں کی جانب سے گوگل کے خلاف دائر اینٹی ٹرسٹ مقدمے کے فیصلے کے بعد عدالت نے وہ سرچ انجن کی اجارہ داری کے خاتمے کیلئے حل سے متعلق تجاویز طلب کرلیں۔

امریکی حکومت نے فیڈرل عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ گوگل کو مجبور کرے کہ وہ اپنا کروم ویب براؤزر بیچ دے تاکہ انٹرنیٹ کے شعبے میں مسابقت لائی جا سکے۔

اِس درخواست کی بنیاد فیڈرل عدالت کا یہ فیصلہ ہے کہ گوگل نے آن لائن سرچ میں غیر قانونی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق کروم کی فروخت کے علاوہ حکومت کی تجویز ہے کہ گوگل کو چوائس دی جائے کہ یا وہ اپنا اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ بیچ دے یا پھر اینڈرائڈ فونز میں گوگل کی سروسز کو غیر لازمی بنائے۔

حکومت نے عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ گوگل کو ایپل اور دیگر اسمارٹ فون کمپنیوں کے ساتھ ایسے معاہدے کرنے سے روکے جن کے تحت گوگل سرچ انجن کو ترجیح دی جاتی ہے۔

سن 2000 میں مائکروسافٹ کے خلاف ایسے ہی اینٹی ٹرسٹ کیس کے بعد سے یہ کسی بھی ٹیک جائنٹ کے خلاف سب سے اہم تجاویز ہیں۔

اگر عدالت نے ان تجاویز کو مان لیا تو ایپل، ایمازون اور میٹا جیسی دیگر بڑی ٹیک کمپنیوں کے خلاف بھی اینٹی ٹرسٹ کیسز ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں :