Time 22 نومبر ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کا وفاقی حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ کا وفاقی حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل (3) 154 کے تحت ہر 90 دن کے اندر اجلاس بلانا لازمی ہے، 9 ماہ ہو چکے ہیں کونسل کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت اب تک تین اجلاس ہونے چاہیے تھے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلا کر آئینی ذمے داری پوری کی جائے۔

مزید خبریں :