01 دسمبر ، 2024
بھارتی شہر چنئی کے ائیرپورٹ پر طوفان کے دوران لینڈ کی کوشش کرنے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چنئی میں تیز ہواؤں اور بارش کے دوران طیاروں کو لینڈنگ میں مشکل پیش آئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طیارے کی لینڈنگ کے دوران تیز ہواؤں کے باعث طیارے کا رخ تبدیل ہوجاتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والا دوسرا طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن برقرار نہیں رکھ پاتا اور ایک جانب جھک جاتا ہے تاہم پائلٹ فوری طور پر لینڈنگ کی کوشش ترک کرکے طیارے کو دوبارہ فضا میں لے جاتا ہے۔