03 دسمبر ، 2024
کراچی میں نابینا افراد کے احتجاج کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔
نابینا افراد کی جانب سے پریس کلب چوک کے قریب مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ پریس کلب سے فوارہ چوک آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بند ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پریس کلب سے گورنر ہاؤس جانے والا روڈ بند ہے۔
سڑکیں بند ہونے سے آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس اور اطرف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ سندھ میں تمام نابینا افرادکو مستقل ملازمتیں دی جائیں، وزیراعلیٰ مستقل ملازمت کی سمری منظور کریں۔
مظاہرین کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہونےتک دھرناجاری رہےگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نےکراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹریفک منیجمنٹ کی ہدایت کی ہے اور ضلعی پولیس اور انتظامیہ کو بھی ٹریفک پولیس کی مدد کرنےکی ہدایت کی ہے۔