Time 04 دسمبر ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی کی اسلام آباد میں کنٹینر سے گرائے جانے والے زخمی کارکن سے ملاقات

وزیراعلیٰ کے پی کی اسلام آباد میں کنٹینر سے گرائے جانے والے زخمی کارکن سے ملاقات
26 نومبر کو پی ٹی آئی کارکن کی اسلام آباد میں کنٹینر سے گرائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی— فوٹو: اسکرین گریب

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام آبادمیں کنٹینر سے گرائے جانے والے زخمی کارکن سے پشاور میں ملاقات کی۔

پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں علی امین نے  زخمی کارکن سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے زخمی کارکن کے علاج کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے کارکنوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ کارکنان پارٹی کا اثاثہ اور بانی چیئرمین کے اصل ٹائیگرز ہیں، زخمی اور شہید پارٹی کارکنوں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بانی چیئرمین کی رہائی جلد عمل میں لائیں گے۔

خیال رہے کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کارکن کی اسلام آباد میں کنٹینر سے گرائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اس واقعے کے حوالے سے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ جس شخص کو کہا جا رہا ہے کہ کنٹینر پر نماز پڑھ رہا تھا وہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔

مزید خبریں :