Time 13 دسمبر ، 2024
پاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس، ججز کیخلاف 30 شکایات مسترد، 5 پر تبصرے طلب

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 35 میں سے 30 شکایات مسترد کردیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نے شرکت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران آرٹیکل 209، 8 کے تحت ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم زیر بحث لائی گئیں اور سپریم جوڈیشل کونسل پروسیجر آف انکوائری 2005 میں ترامیم پر بات چیت ہوئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ اور انکوائری پروسیجر میں ترامیم کی سفارش کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی اور  کمیٹی جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران آرٹیکل 209 کے تحت ججز کیخلاف 35 شکایات کا جائزہ لیا گیا اور 30 شکایات کو نمٹا دیا گیا جبکہ 5 شکایات پر تبصرے طلب کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :