18 دسمبر ، 2024
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بالوں کے انداز کو نئی شکل دے دی جس کے بعد ان کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر ہلچل مچارہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق منگل کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں واقع ان کے ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب میں ایک مختلف ہیئر اسٹائل میں دیکھا گیا جس نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ انہوں نے شاید نیا ہیئر کٹ کروا لیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ٹرمپ کے حامی مائیکل سولاکیوچ نے ٹرمپ کی ویڈیو شیئر کی جس میں ٹرمپ کے بال واضح طور پر مختصر اور زیادہ ترتیب میں نظر آ رہے ہیں جو ان کے عمومی انداز سے مختلف ہیں۔
ٹرمپ کا منفرد ہیئر اسٹائل جس میں ان کے بال اطراف اور اوپر سے پھولے ہوئے نظر آتے ہیں، ان کی عوامی شخصیت اور برانڈ کا ایک اہم حصہ رہا ہے جسے دہائیوں سے نقل بھی کیا جاتا رہا ہے اور اسے طنز کا بھی سامنا رہا ہے۔
اسی وجہ سے ٹرمپ کے ہیئر اسٹائل میں کوئی تبدیلی ایک بڑا قدم سمجھا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں کہ انہوں نے ایسا جان بوجھ کر کیا ہے یا وہ اپنی معمول کی ہیئر کیئر روٹین کو عارضی طور پر چھوڑ چکے تھے۔