Time 05 جنوری ، 2025
پاکستان

کوئٹہ: پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ آج ہوگی

کوئٹہ: پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ آج ہوگی
پی بی 45کوئٹہ سے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک نے کامیابی حاصل کی تھی/ فائل فوٹو

کوئٹہ کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ آج ہوگی۔

جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ آج ہوگی۔ 

 الیکشن کمیشن کے مطابق 15 میں سے 10 پولنگ اسٹیشن مردوں اور 5 خواتین کے ہیں جبکہ کل 51 پولنگ بوتھ بنائےگئے۔

الیکشن کمیشن کا بتانا ہےکہ تمام پولنگ اسٹیشنزحساس ترین قرار دیے گئے ہیں جبکہ حلقے میں پولیس کے علاوہ ایف سی اہلکاربھی پولنگ اسٹیشن پر تعینا ت ہوں گے۔ 

یاد رہے بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 45کوئٹہ  سے 8 فروری 2024کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک نے کامیابی حاصل کی تھی ،تاہم ان کی کامیابی کو جے یو آئی (ف)کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ 

 الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی  پی بی 45 کے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی تھی۔

مزید خبریں :