07 جنوری ، 2025
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے یرغمالیوں کو نہ چھوڑنے پر خطرناک نتائج کی دھمکی ایک بار پھر دُہرا دی۔
امریکی ریڈیو ٹاک شو میں اپنے پہلے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے میرے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں تفصیلات میں جانے پریقین نہیں رکھتا، میرا ردعمل دشمن کو صرف "نہیں کرو" کہنے پر مشتمل نہیں ہوگا جیسا کہ صدر بائیڈن غزہ جنگ کے آغاز سے ایسا ہی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اسرائیل کے ساتھ ہوں لیکن امن کے ساتھ بھی ہوں۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور امریکی صدر کامیابی کی باضابطہ توثیق کردی ہے۔
نائب صدر کملا ہیرس نے اعلان کیا ہے کہ نومبر 2024 کے صدارتی انتخاب میں ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب رہے۔