Time 08 جنوری ، 2025
صحت و سائنس

خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
پولیو سے متاثرہ بچے کے سیمپل گزشتہ ماہ دسمبر میں لیے گئے تھے اور سال 2024 میں ٹانک سے رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں پولیو کیس ہے/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ 

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے تتہ میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے کے سیمپل گزشتہ ماہ دسمبر میں لیے گئے تھے اور  سال 2024 میں ٹانک سے رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں پولیو کیس ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سال 2024 میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ ملک بھر میں 2024 میں پولیو کے 69 کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 13 فروری سےچلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے جس دوران  60 لاکھ سےزیادہ بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں پولیو وائرس پر قابو پایا جاچکا ہے مگر پاکستان اور افغانستان 2 ایسے ممالک ہیں جہاں اب تک یہ وائرس پایا جاتا ہے۔ 


مزید خبریں :