Time 09 جنوری ، 2025
پاکستان

ملک بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس کس شہر نے ادا کیا؟

ملک بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس کس شہر نے ادا کیا؟
 ودہولڈنگ سمیت ڈائریکٹ ٹیکسوں کی وصولی کا تناسب48 اعشاریہ7 جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کا حجم 51اعشاریہ3 فیصد رہا/فوٹوفائل

ملک بھر میں ٹیکس وصولیوں میں کراچی سرفہرست جبکہ لاہور دوسرے اور  اسلام آباد تیسرے نمبر  پر ہے۔

 دی نیوز کی ایک  رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 30.7 فیصد وصولیوں کے ساتھ کراچی سر فہرست رہا۔

ادھر فہرست میں لاہور 17.09 فیصد وصولیوں کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد 14.1 فیصد وصولیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

 2023 میں ایف بی آر کی ایئر بک کے مطابق ودہولڈنگ سمیت ڈائریکٹ ٹیکسوں کی وصولی کا تناسب48 اعشاریہ7  فیصد جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کا حجم 51 اعشاریہ3  فیصد رہا۔

مزید خبریں :