پاکستان
01 مارچ ، 2013

کراچی میں امن نہیں ہوا تو آئندہ حکومت کا استقبال دھرنے سے کرینگے،فاروق ستار

 کراچی میں امن نہیں ہوا تو آئندہ حکومت کا استقبال دھرنے سے کرینگے،فاروق ستار

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر کراچی میں امن قائم نہیں ہوا تو آئندہ حکومت کا استقبال پھولوں سے نہیں دھرنے سے کرینگے، کراچی میں رنچھوڑ لائن کے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ اورپشاور میں بدامنی کے واقعات کو نہیں روکا گیا تو ملک کا کوئی شہر بھی نہیں بچے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جمہوریت اور سیاست سے گندگی صاف کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی ختم کرنے کے لیے مقامی حکومتوں کا قیام ناگزیر ہے۔

مزید خبریں :