01 مارچ ، 2013
لاہور…شیخ زید اسپتال لاہور کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں آوٹ ڈور میں ہڑتال کی۔ محکمہ صحت پنجاب سے مذاکرات ناکام ہونے پر ہڑتال ہفتے کو بھی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔شیخ زید اسپتال لاہور کے ڈاکٹر اور ملازمین نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے آوٴٹ ڈور میں کام بند کر دیا۔ وہ اسپتال سے باہر نکلے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں سے 20 فیصد مہنگائی الاوٴنس کی کٹوتی اور بقایا جات کی وصولی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ ہڑتالی ڈاکٹروں اور ملازمین نے کنوینس الاوٴنس بھی ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔