01 مارچ ، 2013
نوابشاہ…ضلع نواب شاہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چالیس بنداسکولوں پر چھاپا مار کر 24 گھنٹے میں خالی کرنے کاحکم دے دیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفورکلہوڑو نے نواب شاہ ضلع کے مختلف علاقوں میں واقع اسکولوں پر چھاپے مارے۔اس دوران انہوں نیچالیس بنداسکولوں میں قائم بھینسوں کے باڑوں اور گوداموں کو فوری طور پر خالی کرنے کاحکم دیا۔ان اسکولوں کوسندھ حکومت نے ورلڈبنک ،آئی ایم ایف ،یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر کرایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اسکولوں پر بااثر افراد نے قبضے کرکے بھینسوں کے باڑے بنائے ہوئے ہیں۔