Time 16 جنوری ، 2025
پاکستان

تمام مسائل کا حل بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے: علی محمد خان

تمام مسائل کا حل بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے: علی محمد خان
فوٹو: فائل

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نےکہا ہےکہ حکومت اور  پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں مگر حکومت نے مذاکرات کو بھی دیوانی مقدمہ بنا دیا ہے، تمام مسائل کے حل کے لیے جادو کی ایک کنجی ہے اور  وہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نےکہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے ہیں، ہمارے مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی، 26 نومبر اور نو مئی واقعات کی انوسٹیگیشن شامل ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ نو مئی کا جس پہ الزام ہے وہ خود کہہ رہا ہےکہ میرا دامن صاف ہے، بانی پی ٹی آئی خود کہہ رہے ہیں کہ مجھے انصاف چاہیے، بانی پی ٹی آئی کہہ رہے کہ ملٹری کورٹ نہیں مجھے سول کورٹ میں پورا جوڈیشل ٹرائل چاہیے۔

مزید خبریں :