پاکستان
02 مارچ ، 2013

وزیرداخلہ رحمن ملک کی ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین سے ملاقات

 وزیرداخلہ رحمن ملک کی ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین سے ملاقات

لندن… وزیرداخلہ رحمن ملک نے ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین سے لندن میں ملاقات کی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی کورکمیٹیاں تمام اختلافی امورپر نئے سرے سے بات چیت کریں گی۔رحمان ملک نے کہاکہ دونوں جماعتیں علیحدہ علیحدہ انتخابات میں حصہ لیں گی تاہم بعض نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی جاسکتی ہے،انھوں نے کہا کہ اس بات سے انکارنہیں کہ اگرا لطاف حسین ساتھ نہ دیتے تو پیپلز پارٹی پانچ سال مکمل نہیں کرسکتی تھی۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مفاد،سندھ میں امن واستحکام اور اتحادوبھائی چارے کی خاطر پرانے رشتوں کاسلسلہ جاری رہیگا۔


#

مزید خبریں :