Time 20 جنوری ، 2025
پاکستان

دفترخارجہ کاسیکرٹری جنرل نارویجین پناہ گزین کونسل کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا

دفترخارجہ کاسیکرٹری جنرل نارویجین پناہ گزین کونسل کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا
پاکستان نے 40 سال 40 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی، واپس بھیجے گئے افراد کے پاس رہائش کی قانونی دستاویزات نہیں تھیں: دفتر خارجہ/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: دفترخارجہ نے سیکرٹری جنرل نارویجین پناہ گزین کونسل کےبیان پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوتا دنیا نےجنگ کے بعد افغان عوام کو تنہانہ چھوڑا ہوتا۔ 

دفتر خارجہ نے ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈکی جانب سے افغانستان کی انسانی صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوتا دنیا نےجنگ کے بعد افغان عوام کو تنہانہ چھوڑا ہوتا۔ 

 دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال40 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی اور واپس بھیجے گئے افراد کے پاس رہائش کی قانونی دستاویزات نہیں تھیں۔ 

دفتر خارجہ کے بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ مغربی ممالک میں آبادکاری کے وعدے پر ہزاروں افغانوں کے کیسز پر پیشرفت سست روی کا شکار ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں انسانی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی فنڈنگ خطرناک حدتک کم رہی، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے لیے کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔ 

مزید خبریں :