23 اپریل ، 2025
کراچی: محکمہ موسمیات نے آج سے شہر میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے جس کے سبب آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں آئندہ 2 روز موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، اس کے علاوہ 24 سے 29 اپریل تک سندھ کے بیشتر مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔