Time 27 جنوری ، 2025
پاکستان

اشیائے خوردونوش لےکر 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم کیلئے روانہ

اشیائے خوردونوش لےکر 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم کیلئے روانہ
قافلے کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں: ڈی سی ہنگو/ فائل فوٹو

ہنگو: اشیائے خورونوش لے کر 100 گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم کے لیے روانہ ہوگیا۔ 

ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کے مطابق ٹل سے کرم کےلیے 60 گاڑیوں پرمشتمل قافلہ  روانہ کیا گیا جس کے بعد مزید 40 گاڑیوں کا قافلہ ٹل سے روانہ ہوگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق قافلے میں آٹا،گھی،چینی،ادویات اور روزمرہ کی اشیاء شامل ہیں جب کہ قافلے کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل کرم سامان لے جانے والے قافلوں پر 2 مرتبہ حملے ہوچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ 


مزید خبریں :