28 جنوری ، 2025
پاکستان میں فرنیچر سمیت گھرکی تمام بڑی اشیاء کی خریداری زیادہ تر مردکرتے ہیں۔
یہ انکشاف گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ہوا ہے۔
گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق 81 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہےکہ پاکستان میں فرنیچر سمیت گھرکی تمام بڑی اشیاء کی خریداری زیادہ تر مردکرتے ہیں۔
سروے میں 9 فیصد افراد نے خواتین کی جانب سے یہ ذمہ داری ادا کرنےکا کہا۔
بڑی اشیاء کی خریداری میں مردوں کی شمولیت دیہی علاقوں میں زیادہ نظر آئی۔ دیہی علاقوں میں 83 فیصد جب کہ شہروں میں 76 فیصد نےگھرکی بڑی اشیاء کی خریداری مردوں کی جانب سے کرنےکا کہا۔
79 فیصد پاکستانیوں نے روزمرہ سودا سلف خریدنے کی ذمہ داری بھی گھر کے مردوں کی بتائی جب کہ 15 فیصد نے اسے خواتین کی ذمہ داری کہا۔