04 مارچ ، 2013
کراچی…سانحہ عباس ٹاوٴن کیخلاف یوم سوگ پر سندھ اسمبلی سمیت دیگرسرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ کراچی شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے۔ مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ،مارکیٹیں اوردکانیں بندہیں،جبکہ شہرکے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔دھماکے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد45ہوچکی ہے جبکہ 140سے زا ئدافرادزخمی ہو ئے ہیں جبکہ دھماکے سے2رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔