پاکستان
04 مارچ ، 2013

مشترکہ بحری مشقیں، پیپلز لبریشن آرمی کا بحری بیڑا پاکستان پہنچ گیا

مشترکہ بحری مشقیں، پیپلز لبریشن آرمی کا بحری بیڑا پاکستان پہنچ گیا

کراچی…بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقیں''Peace13'' کیلئے پیپلز لبریشن آرمی کا بحری بیڑا پاکستان پہنچ گیا، پاکستان بحریہ ہر دو سال میں ان مشقوں کا انعقاد کرتی ہے، پانچ روزہ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا، مشترکہ مشقوں میں اسپیشل فورسز کی مشقیں بھی شامل ہیں، ان مشقوں میں امریکا، برطانیہ ، جاپان اور نو دوسرے ممالک بھی حصہ لے رہے ہیں، مختلف ممالک کے گیارہ بحری جہاز پہلے ہی مشقوں کیلئے پہنچ چکے ہیں ،''Peace13'' کا مقصد مختلف ممالک کی بحریہ کے درمیان معلومات کا تبادلہ ، باہمی تعاون میں بہتری شامل ہے ، مشترکہ بحری مشقوں میں چینی نیوی فورسز چوتھی بار حصہ لے رہی ہیں۔

مزید خبریں :