Time 09 فروری ، 2025
دنیا

برطانیہ: سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرہ مہنگا پڑگیا، وزیر صحت عہدے سے فارغ

برطانیہ: سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرہ مہنگا پڑگیا، وزیر صحت عہدے سے فارغ
نامناسب تبصرےپرانتہائی شرمندہ ہوں، کسی کوتکلیف پہنچی ہوتومعافی چاہتاہوں: اینڈریوگیون/ فائل فوٹو

لندن: برطانوی وزیر صحت کو سوشل میڈیا پرنامناسب تبصرہ کرنے پر وزارت سے فارغ کردیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر صحت اینڈریوگیون (Andrew Gwynne) کو اپنے حلقے کے عوام اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کی توہین کرنے والے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر وزارت سے ہٹا دیا گیا جبکہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر صحت نے اپنے حلقے کی ایک بوڑھی خاتون کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے  ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ وہ اگلے انتخابات سے پہلے مر جائیں گی۔ 

بعد ازاں ایڈریوگیون نے اپنے پیغامات پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ  نامناسب تبصرے پر انتہائی شرمندہ ہوں، غلط فہمی کےسبب کسی کوتکلیف پہنچی ہوتومعافی چاہتاہوں۔ 

مزید خبریں :