Time 09 فروری ، 2025
دنیا

امریکی عدالت نے ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا

امریکی عدالت نے ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت کے جج پال انگلیمئیر نے ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جج نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومتی نظام تک رسائی سے کھربوں ڈالر کی ادائیگی کرنے والے حساس معلومات افشا ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ 19 ریاستوں کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز نے ایلون مسک کی ٹیم کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب سمجھے جانے والے ایلون مسک نے عدالتی فیصلے کو پاگل پن قراردیدیا۔

مزید خبریں :