04 مارچ ، 2013
اسلام آباد… اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ووٹ کاانتظام کرنا ممکن نہیں، سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کئی مسائل کی نشاندہی کی ہے، صرف سعودی عرب میں 15 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جن کے لئے سعودی عرب میں 400 سے 500 پولنگ بوتھ چاہیے ہوں گے،جبکہ 2 ہزارافرادپر مشتمل الیکشن کا عملہ درکار ہو گا،اور الیکشن سرگرمی کے لئے سعودی حکام سے اجازت بھی لینا ہو گی۔ْ