10 فروری ، 2025
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
وزیراعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی ہے۔ وزیرِ اعظم دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گےاور اماراتی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
شہباز شریف یواے ای میں مقیم پاکستانیوں اور کاروباری برادری و سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے۔