04 مارچ ، 2013
کراچی … ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عباس ٹاوٴن دھماکے میں ملوث افراد کو 3 دن میں گرفتار نہ کیا گیا تو سندھ کے عوام دہشت گردی کے خاتمے تک ہر قسم کا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ عباس ٹاوٴن دھماکے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عباس ٹاوٴن میں دھماکا کرکے درجنوں بے گناہ افراد کو شہید کردیا گیا اس سانحے پر ہر دردمند دل رکھنے والے انسان کی آنکھیں اشکبار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 دن میں گرفتار نہ کیا گیا تو سندھ کے عوام دہشت گردی کے خاتمے تک ہر قسم کا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔