پاکستان
04 مارچ ، 2013

کراچی بم دھماکا: پنجاب کے مختلف شہروں میں یومِ سوگ

کراچی بم دھماکا: پنجاب کے مختلف شہروں میں یومِ سوگ

لاہور … کراچی بم دھماکے کیخلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی یومِ سوگ منایا جا رہا ہے، تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ وکلاء نے بھی لاہور سمیت تمام اضلاع میں عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ سانحہ کراچی کے خلاف پنجاب حکومت کی طرف سے بھی آج یوم سوگ منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں ہے اور سرکاری تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار، لاہور ہائی کورٹ بار اور صوبائی بار کونسلز کی کال پر وکلاء نے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین برہان معظم ملک کا کہنا ہے کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور ملک کی موجودہ صورتحال پر وہ وکلاء کا نمائندہ اجلاس بھی طلب کررہے ہیں۔

مزید خبریں :