23 فروری ، 2025
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کاررائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور 4 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ڈی آئی خان کے علاقے مدی میں بھی سکیورٹی فورسز نے 3 خوارج کو ہلاک کیا اور ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسزملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔