Time 24 فروری ، 2025
پاکستان

اسلام آباد، کے پی، گلگت اور کشمیر میں آج سے بارش، برفباری کا امکان

اسلام آباد، کے پی، گلگت اور کشمیر میں آج سے بارش، برفباری کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ 2 مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے__فوٹو: فائل

آج رات سے ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوکر بارش، آندھی اور برفباری کا سبب بنے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ 2 مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ 

اس دوران اسلام آباد، پنجاب،خیبر  پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفبار ی کا ا مکان ہے ۔ 

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے 26 فروری کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

سندھ میں منگل اور بدھ کے روز لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

مزید خبریں :