Time 23 فروری ، 2025
پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
آذربائیجان کے اول نائب وزیر اعظم یعقوب عبداللہ اوعلوایوبوف نے وزیراعظم کا استقبال کیا— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورہ آذربائیجان پر وفد کے ہمراہ باکوپہنچ گئے۔

آذربائیجان کے اول نائب وزیر اعظم یعقوب عبداللہ اوعلوایوبوف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدرالہام علیوف سے ملاقات متوقع ہے اور دورے میں تجارتی و دفاعی تعاون کےفروغ پربات چیت ہو گی۔

دورے میں توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور ثقافتی تبادلے پر تبادلہ خیال ہوگا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدوں پردستخط ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :