24 فروری ، 2025
وفاقی حکومت نے ڈپٹی رجسٹرار توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔
وفاقی حکومت کی درخواست میں جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی کا 27 جنوری کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو رکنی بینچ نے توہین عدالت کے اختیار سماعت سے تجاوز کیا، مقدمہ اپنے ہی سامنے لگا کر دو رکنی بینچ نے ججز آئینی کمیٹی کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ریگولر بینچ آئینی و قانونی تشریح کے کیسز نہیں سن سکتا۔
درخواست کے متن کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد عدالت ختم ہوگئی تھی، دو رکنی بینچ کو یہ حکم جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں تھا۔
وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیل میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی بینچ 13 اور 16 جنوری کے احکامات کو پہلے ہی واپس لے کرکالعدم قرار دے چکا ہے۔