02 مارچ ، 2025
بولیویا میں 2 مسافر بسوں کے ٹکرانے کے خوفناک حادثے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولیویا میں 2 مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 39 افراد زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بسوں میں تصادم یونی اور کولچانی کے شہروں کے درمیان ہوا جب ایک بس اپنی لائن سے ہٹ کر دوسری لائن میں چلی گئی۔
مقامی حکام کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔