06 مارچ ، 2025
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس چوہدری عبدالعزیز 2016 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے تھے۔
جج کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری عبدالعزیز نے 2033 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہونا تھا تاہم انہوں نے قبل از وقت ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔