دنیا

پرانی کار میں پاکستان سےگن پارٹس برطانیہ اسمگل کرنےکے مجرم کو سزا سنادی گئی

پرانی کار میں پاکستان سےگن پارٹس برطانیہ اسمگل کرنےکے مجرم کو سزا سنادی گئی
فوٹو: نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ

لندن: پاکستان سےگن کے پارٹس برطانیہ اسمگل کرنےکے جرم میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو سزا سنادی گئی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری یاسر خان کو  برمنگھم کراؤن کورٹ نے 8 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

یاسرخان کے اسلحہ اسمگل کرنے کے اعتراف کے بعد برمنگھم کراؤن کورٹ نے سزا سنائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان سے  پرانی کار کے مختلف حصوں میں چھپا کر 72 پارٹس میں ٹاپ سلائیڈز  اور  پسٹلز کے بیرل لائےگئے۔گن کے پارٹس فیول ٹینک کے اندر،  ونڈ اسکرین کے نیچے  اور  انجن کے پیچھے چھپائےگئے تھے۔

پرانی کار میں پاکستان سےگن پارٹس برطانیہ اسمگل کرنےکے مجرم کو سزا سنادی گئی
فوٹو: نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ

یوکے بارڈر فورس نے پرانی گاڑی سےگن کے پارٹس گزشتہ سال 7 جولائی کو  برآمدکیے تھے۔

 عدالت میں سزا سنائے جانے کے بعد یاسرخان کی پولیس کے ہاتھوں ڈرامائی گرفتاری کی ویڈیو  بھی دکھائی گئی۔

مزید خبریں :