پاکستان
02 مارچ ، 2012

کراچی:پولیس اہلکار کی اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی اہلکار جاں بحق

کراچی. . . .. . . کراچی میں صدر کے علاقے میں رینبو سینٹرکے قریب پولیس اہلکار کی اتفاقیہ گولی چل جانے سے ساتھی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق رینبو سینٹر کے قریب ساتھی اہلکار کی اتفاقیہ گولی کا نشانہ بننے والا پولیس اہلکار کی شناخت فہیم اختر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے میں ملوث دوسرے پولیس اہلکار قادر کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر اتفاقیہ گولی کا نشانہ بننے والا فہیم اختر مددگار 15 صدر میں تعینات تھا۔جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :