Time 30 مارچ ، 2025
پاکستان

کراچی: مائی کلاچی روڈ پر کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر، میاں بیوی جاں بحق

کراچی: مائی کلاچی روڈ پر کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر، میاں بیوی جاں بحق
کار ڈرائیورکو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کارکوتحویل میں لےلیا گیا، پولیس/ فائل فوٹو 

کراچی: مائی کلاچی روڈ پر ایک کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار میاں، بیوی جاں بحق ہوگئے۔ 

کراچی کے مائی کلاچی روڈ پر ریلوے پھاٹک کےقریب کاراورموٹرسائیکل میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میاں، بیوی جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک بچی شدید زخمی ہوگئی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیورکو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کارکوتحویل میں لےلیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب کلفٹن بلاک 2 میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ گاڑی میں پستول اورمقتول کا موبائل فون بھی موجود ہے۔

مزید خبریں :