30 مارچ ، 2025
لاہور: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ کیا۔
مریم اورنگزیب نے جناح اسپتال اور چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا اور عام شہری کی طرح اسپتال کےمختلف کاؤنٹرز پرگئیں۔
صوبائی وزیر نے وارڈزکا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نےڈاکٹروں اور طبی عملےکی دستیابی کا جائزہ بھی لیا۔
مریم اورنگزیب نےمریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج سے متعلق بھی پوچھا۔