Time 01 اپریل ، 2025
پاکستان

’ کرسپی چلی بیف ‘ سے عیدکی دعوتوں کا مزہ دوبالا کریں

’  کرسپی چلی بیف  ‘ سے عیدکی دعوتوں کا مزہ دوبالا کریں
عید کی دعوتوں پر دیسی کھانوں کے ساتھ ساتھ کچھ نیا بھی ضرور ٹرائی کریں/ فوٹوفائل

عید کے پُر مسرت موقع پر جہاں  لوگ ایک دوسرے سے ملاقات کر کے خوشیاں شیئر کرتے ہیں وہیں  لذیذ کھانے   بھی بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

تو  آج مزیدار کرسپی چلی بیف کی ریسیپی آزماکر آپ بھی عید کی دعوت کا مزہ دوبالا کریں۔

اجزاء:

انڈرکٹ (باریک کٹا ہوا) 1/2کلو،  پسی ہوئی سفید مرچ2/1چائے کا چمچہ،  انڈا ایک عدد، کارن فلور 2کھانے کے چمچے،  سفید تل 2چائے کے چمچے،  لہسن(چوپ کیا ہوا)ایک کھانے کا چمچہ، چلی گارلک ساس 2کھانے کے چمچے،  ووسٹر شائر ساس ایک کھانے کا چمچہ، اویسٹر ساس 2کھانے کے چمچے،  ہری پیاز(باریک کٹی ہوئی) 3عدد، ہری مرچیں(لمبائی میں باریک کٹی ہوئی) 6عدد، نمک حسب ذائقہ، مرچوں کا تیل 2کھانے کے چمچے، تیل4/1پیالی۔

گارنش کیلئے سلاد پتہ، ہری مرچ، ٹماٹر

 آمیزے کے اجزا:

میدہ4/1پیالی، کارن فلور 2کھانے کے چمچے، بیکنگ پاؤڈر2/1چائے کا چمچہ، انڈا ایک عدد، ٹھنڈا پانی حسب ضرورت، تیل 2کھانے کے چمچے۔

ترکیب:

ایک پیالے میں آمیزے کے اجزاء ملالیں۔ انڈر کٹ پر سفید مرچ، انڈا، کارن فلور، تل، مرچوں کا تیل اور نمک ملاکر رکھ دیں۔

کڑاہی میں تیل گرم کریں اور انڈر کٹ درمیانی آنچ پر سنہری تل کر نکال لیں اسی کڑاہی میں لہسن سنہری کریں۔ اس میں پیالے کا آمیزہ انڈرکٹ، ہری پیاز، ہری مرچیں، اویسٹر ساس اور گارلک ساس ملائیں۔

 ڈش کو سلاد پتے، ہری مرچوں اور ٹماٹر سے سجائیں اس پر چلی بیف نکال کر پیش کریں۔

مزید خبریں :