02 اپریل ، 2025
انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کے ائیرپورٹ پر 10لاکھ پاؤنڈ مالیت کی کوکین پکڑی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق الیکٹرک وہیل چیئر میں چھپائی گئی کوکین ائیر پورٹ سکیورٹی سے نہ چھپ سکی۔ برطانوی میڈیا نے بتایاکہ بارباڈوس سے آنے والی پرواز کے مسافر کی وہیل چیئر کو اسکین کیا گیا تو اس میں کوکین کے 11 پیکٹس برآمد ہوئے جن کا وزن 12 کلو گرام تھا۔
کوکین کی مالیت 10 لاکھ پاؤنڈ ہے اور بارباڈوس سے پہنچنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کا تعلق پرتگال سے ہے۔
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے کوکین برآمد کرنے کی تصدیق کی اور الیکٹرک وہیل چیئر و برآمد پیکٹس کی تصاویر بھی جاری کیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 56 سالہ پرتگالی شہری پر منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسے 6 مئی کو مانچسٹر کراؤن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔