Time 01 اپریل ، 2025
پاکستان

الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے فلسطینی طلبہ کیساتھ عیدالفطر منانے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد

الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے فلسطینی طلبہ کیساتھ عیدالفطر منانے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد
عید خوشیوں کا موقع ہے اور ان خوشیوں میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو شامل کرنا ہماری اخلاقی و انسانی ذمہ داری ہے : صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فلسطینی طلبہ وطالبات کے ساتھ عیدالفطر منانےکیلئے خصوصی تقریب کا  اہتمام کیا گیا۔

  اس سلسلے میں منعقد کیے گئے میگا ایونٹ کے مہمان خصوصی صدرالخدمت فاؤنڈیشن  پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان تھے، تقریب میں نائب صدر ائیر مارشل(ر)  فاروق حبیب، ڈائریکٹر فلسطین اسکالرشپ پروگرام ڈاکٹر سعد ظفر، وائس چانسلر رفاہ یونیورسٹی حسن خان، کرنل سیف الرحمان سمیت الخدمت کے دیگر ذمہ داران نے اپنی فیملیز سمیت غزہ کے طلبہ کے ساتھ عید منائی۔

 نماز عید کی ادائیگی کے بعد معزز مہمانوں کےلیےخصوصی دعوت کااہتمام کیاگیا تھا جس میں فلسطینی اورپاکستانوں کھانےتیارکیےگئےتھے۔ 

الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے فلسطینی طلبہ کیساتھ عیدالفطر منانے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ رک گیا جس پر الخدمت فاؤنڈیشن نے ان طلبا و طالبات کو پاکستان لا کر انہیں اسکالرشپ فراہم کی۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن کے مطابق  راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں الخدمت نے قومی سطح کی معیاری یونیورسٹیز سے معاہدے کیے اور طلبہ کے لیے رہائش، فوڈ، میڈیکل سمیت دیگر ضروریات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔اب تک پاکستان لائے جانے والے میڈیکل اور نان میڈیکل طلباء کی تعداد کم وبیش 250 سے زائد ہے جن میں سے 25 طلبہ اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کر کے غزہ کے لیے واپس روانہ ہو چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ فلسطینی طلبہ کی میزبانی پاکستان قوم کے لیے فخر اور اعزاز کا باعث ہے، ہم نے جس یونیورسٹی سے رابطہ کیا انہوں نے اپنے دروازے اور دل کشادہ کئےاور الخدمت کے اشتراک سے ان بچوں کو اسکالرشپ فراہم کی۔

مزید برآں  عیدڈے کی تقریب میں طلبہ  میں عیدی اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے جبکہ  طلبہ نے اپنے روایتی انداز میں عید منائی۔

مزید خبریں :