Time 02 اپریل ، 2025
دنیا

ٹرمپ کا ہنی مون ختم، امریکیوں میں مقبولیت 47 فیصد سے گھٹ کر 43 فیصد ہوگئی

ٹرمپ کا ہنی مون ختم، امریکیوں میں مقبولیت 47 فیصد سے گھٹ کر 43 فیصد ہوگئی
ٹرمپ کے پروجیکٹ 2025، ٹیرف کی دھمکیوں اور عجیب و غریب خیالات جیسے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے اور گرین لینڈ پر قبضے کی خواہش نے امریکیوں کو مایوس کیا— فوٹو:فائل

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد کا خیرسگالی کا دور صرف دو ماہ میں ختم ہو گیا اور ان کی مقبولیت گرنے لگی۔

رائے عامہ کا جائزہ لینے والی تنظیم گیلپ کے مطابق ٹرمپ کی امریکیوں میں مقبولیت 47 فیصد سے گھٹ کر 43 فیصد ہو گئی ہے۔ 

ٹرمپ کے پروجیکٹ 2025، ٹیرف کی دھمکیوں اور عجیب و غریب خیالات جیسے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے اور گرین لینڈ پر قبضے کی خواہش نے امریکیوں کو مایوس کیا۔

ایلون مسک کی بے لگام مداخلت اور سگنل گیٹ اسکینڈل نے بھی تنازعات کو ہوا دی۔

سروے کے مطابق صرف 38 فیصد لوگ ان کی تجارتی پالیسیوں سے مطمئن ہیں  جبکہ معیشت اور دیگر امور پر بھی حمایت کم ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کا دوسرا دور پہلے کی طرح افراتفری اور غیر یقینی سے بھرپور ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو عہدہ صدارت کا حلف اٹھایا تھا۔

مزید خبریں :